QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں 7 لاکھ بچوں کے والدین کا پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

24 Aug 2019 15:23

صوبے میں آئندہ پولیو مہم نومبر میں شروع ہوگی جس کیلئے صوبے کو 4 درجوں میں تقسیم کیا ہے۔ اب تک کے پی اور قبائلی اضلاع سے پولیو کے 41 کیسز ریکارڈ ہوئے جن میں 30 کیسز بنوں سے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر پولیو خیبر پختونخوا کے کورآرڈینیٹر کامران آفریدی کہتے ہیں کہ پولیو کے خلاف پروپیگنڈے کے بعد 7 لاکھ بچوں کے والدین نے قطرے پلانے سے انکار کیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ایمرجنسی آپریشن سنٹر پولیو خیبر پختوںخوا کے کوآرڈینیٹر کامران آفریدی کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو پولیو قطروں کے خلاف پروپیگنڈے سے خوف کی فضا قائم کی گئی تھی، پروپیگنڈے سے 7 لاکھ بچوں کے والدین نے انکار کیا، اس سازش سے بیشتر بچے پولیو ویکسین سے محروم ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں آئندہ پولیو مہم نومبر میں شروع ہوگی جس کیلئے صوبے کو 4 درجوں میں تقسیم کیا ہے۔ اب تک کے پی اور قبائلی اضلاع سے پولیو کے 41 کیسز ریکارڈ ہوئے جن میں 30 کیسز بنوں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مہم میں صوبے کے 29 اضلاع میں پولیو ویکسین دینگے جبکہ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ کامران آفریدی کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے بعد انکاری والدین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 812422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812422/خیبر-پختونخوا-میں-7-لاکھ-بچوں-کے-والدین-کا-پولیو-قطرے-پلانے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org