QR CodeQR Code

اینکر مرید عباس قتل کیس، انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ موصول

24 Aug 2019 18:00

مقدمے کی سماعت 26 اگست کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں ہوگی۔ عدالت نے پولیس کو مرکزی ملزم عاطف زمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ موصول ہوگیا۔ عدالت نے پولیس کو مرکزی ملزم عاطف زمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشتگردی نمبر ایک کو موصول ہوگیا۔ مقدمے کی سماعت 26 اگست کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں ہوگی۔ عدالت نے پولیس کو مرکزی ملزم عاطف زمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفتیشی افسر عتیق الرحمٰن نے چالان انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرایا تھا، عدالت نے چالان منظور کرکے مقدمہ ٹرائل کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کو منتقل کر دیا تھا۔ ملزم عاطف زمان کیخلاف چالان میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے بعد سیشن عدالت نے مقدمہ اے ٹی سی منتظم عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دی تھی۔ مقدمے میں پولیس نے ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو مفرور قرار دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 812439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812439/اینکر-مرید-عباس-قتل-کیس-انسداد-دہشتگردی-عدالت-میں-مقدمہ-موصول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org