0
Saturday 24 Aug 2019 18:18
نواز شریف اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر نا اہل ہوئے

کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کو کوئی بھی رعایت تباہ کن ہو گی، سپریم کورٹ

کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کو کوئی بھی رعایت تباہ کن ہو گی، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ اثاثے چھپانے پر رکن اسمبلی معظم علی کی نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں تفصیلات چھپا کے سسٹم اور لوگوں کو کرپٹ بنایا۔ نواز شریف اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر نا اہل ہوئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کو کوئی بھی رعایت تباہ کن ہو گی، امیدواروں کو پہلے ہی بہت رعایت مل چکی ہے، امیدواروں کو کاغذات نامزدگی میں رعایتی نمبروں سے پاس کرنے کے اچھے نتائج نہیں نکلے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ انتہاء کو چھوتی صورتحال کے لئے انتہائی اقدامات کرنا ہوں گے، فیصلے میں نوازشریف نا اہلی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا، نوازشریف نے 2013ء کاغذات نامزدگی میں کیپیٹل ایف زیڈ ای سے قابل وصول اثاثے چھپائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر نوازشریف نااہل ہوئے، عوامی نمائندگی ایکٹ اور آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق و امین نہیں تھے، عوامی عہدیدارکا جان بوجھ کر اثاثے چھپانا اور غلط بیان حلفی دینا نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
 
فیصلے کے مطابق عوامی عہدہ رکھنے والوں نے لوگوں کی قسمت کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ حقائق بتانا ایک امتحان بھی ہے اور فرض بھی، یہ فرض بغیر کسی غلط بیانی اور داغ کے پورا کیا جانا چاہیئے۔ سپریم کورٹ کے مطابق یہ امتحان غیر منصفانہ سہاروں کے بغیر پورا کیا جانا چاہیئے۔ جی ڈی اے کے رکن اسمبلی معظم علی خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اور زیر کفالت افراد کے اثاثے چھپائے، معظم علی نے غلط بیان حلفی جمع کرایا جو بڑا جرم ہے۔ فیصلے میں مزید کہنا تھا کہ معظم علی خان کی طرف سے اثاثے چھپانے کی وجوہات قابل قبول نہیں، ان کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 812449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش