0
Saturday 24 Aug 2019 18:22
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس

وکلاء کا 26 اگست کو پاکستان بھر میں ہڑتال کا اعلان

وکلاء کا 26 اگست کو پاکستان بھر میں ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وکلاء نے 26 اگست کو پاکستان بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ آج بروز آل پاکستان وکلاء کنونشن سٹی کورٹ کراچی کے جناح آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا، کنونشن میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار، صوبائی بار کونسلز، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بار ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوئے، آل پاکستان وکلا کنونشن کی میزبانی کراچی بار ایسوسی ایشن نے کی۔ کنونشن میں وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے وکلا رہنماؤں نے کہا کہ یہ تحریک ججز صاحبان کیلئے نہیں، یہ تحریک جمہوریت بحالی کی تحریک ہے، فیض آباد دھرنے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیدھی بات کی کہ آئین سب کیلئے ہے، جب تک نادیدہ قوتوں کی نشاندہی نہیں کریں گے، تب تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

وکلا رہنماؤں نے کہا کہ کسی ایک جج کے خلاف چلنے والا ریفرنس سامنے نہیں آیا، یہ واحد ریفرنس ہے جو سامنے لایا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ تین ماہ سے عدلیہ مخالف حالات ہیں، گزشتہ سال بھی ایک دلیر، ایماندار، شخصیت قاضی فائز عیسیٰ زیر عتاب تھی، قاضی فائز عیسی وہ جج ہیں، جو انکے خلاف لکھتے ہیں، جن کے خلاف کوئی نہیں لکھتا، اس جج نے تمام دباؤ کو بالاتر رکھ کر بلوچستان کی عوام کے حق میں رپورٹ دی، پرویز مشرف کے خلاف کیس آج تک نہیں چل پایا، آج ججز کے خلاف ریفرینس چلائے جا رہے ہیں، ان ججز کے پیچھے ہم کالے کوٹ والے ہیں، ہم ایک پیج پر ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس اتنی تیزی سے کیوں چلایا جا رہا ہے، عدلیہ کو آزاد رہنے دیا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی بدنیتی پر مبنی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بیٹا ڈیپنڈنٹ نہیں ہیں، جب وہ ڈیپنڈنٹ نہیں ہیں تو ایسٹس کا انہی سے معلوم کیا جائے، اس ریفرنس کے پس منظر میں کچھ اور ہے، وکلا کو توہین عدالت کے نوٹس پر پورے پاکستان میں ہڑتال کریں گے، جب تک ہر ادارہ اپنی حد میں نہیں رہے گا، یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہم عدلیہ کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آزادی سے لیکر اب تک ہماری عدلیہ آزاد نہیں ہے، قاضی فائز عیسیٰ جیسے ایماندار جج پر الزامات کی مزمت کرتے ہیں، یہ تحریک ملک کیلئے ہے، آئین کیلئے ہے، آزاد عدلیہ کیلئے ہے، یہ تحریک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے ہے، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کا بھلا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش