0
Saturday 24 Aug 2019 20:48

سعودی عرب میں 37 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

سعودی عرب میں 37 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف گھیرا روز بروز تنگ ہوتا جا رہا ہے، یہ تارکین کتنے بھی چھْپ کر کیوں نہ بیٹھے ہوں، پولیس کی جانب سے انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26 صفر 1439ھ سے لیکر اب تک مملکت بھر میں مجموعی طور پر 37 لاکھ 14 ہزار 418 تارکین وطن گرفتار کیے جا چکے ہیں، اس آپریشن میں مملکت کی 19 سے زائد سکیورٹی ایجنسیاں اور مختلف سرکاری و نجی ادارے حصّہ لے رہے ہیں۔ جن میں سعودی وزارت محنت اور محکمہ جوازات بھی شامل ہیں۔ گذشتہ 21 ماہ سے غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مملکت کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک 9 لاکھ 18 ہزار 203 افراد کو گرفتار کیے جانے کے بعد ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ اقامہ کی خلاف ورزی کی بناء پر گرفتار کیے گئے افراد کی گنتی 28 لاکھ 99 ہزار 318 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد قانونِ محنت کی خلاف وزی پر گرفتار کیے گئے جبکہ 62 ہزار 825 افراد مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور 4114 فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئے۔

دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار کیے جانے والوں میں سے 46 فیصد یمنی، 51 فیصد ایتھوپین اور باقی 3 فیصد دیگر ممالک کے تھے جبکہ 4139 کے قریب افراد غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے، انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے اور ملازمتیں فراہم دینے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں، اس وقت مختلف قید خانوں میں 13 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن رکھے گئے ہیں، جن میں سے مردوں کی گنتی 11 ہزار ہے جبکہ خواتین کی گنتی 2 ہزار نوٹ کی گئی ہے، سعودی  وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں کسی ایک بھی شخص کو غیر قانونی رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 812474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش