QR CodeQR Code

مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، سپہ سالار

24 Aug 2019 21:01

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے فارمیشن ہیڈ کواٹرز گلگت کے دورہ کے موقع پر فارمیشن کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ پر پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے، افواج کی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت قابلِ تعریف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے پیش نظر مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات آج فارمیشن ہیڈکواٹرز گلگت کے دورہ کے موقع پر فارمیشن کمانڈرز سے خطاب میں کہی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سخت موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ پر پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے، افواج کی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت قابلِ تعریف ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔ اس سے قبل فارمیشن ہیڈکوارٹر گلگت پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔


خبر کا کوڈ: 812477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812477/مشرقی-محاذ-پر-کسی-بھی-خطرے-کا-مقابلہ-کرنے-کے-لئے-تیار-ہیں-سپہ-سالار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org