0
Saturday 24 Aug 2019 21:18

اسلام آباد کے بعد پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائیں گے، زرتاج گل وزیر

اسلام آباد کے بعد پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائیں گے، زرتاج گل وزیر
اسلام ٹائمز۔ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی وماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ وفاقی درالحکومت اسلام آباد کے بعد اب پنجاب میں بھی عوام کو پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال سے چھٹکارا دلائیں گے، صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد بہت جلد پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی جبکہ پنجاب میں پابندی کا باقاعدہ آغاز ڈیرہ غازی خان سے کیا جائے گا۔ ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پلاسٹک بیگز ناصرف انسانی صحت اور ماحول کے لیے سخت نقصان دہ ہیں بلکہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کی وجہ سے ہمارا سیوریج سسٹم بھی تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وفاقی درالحکومت اسلام آباد کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی پلاسٹک شاپنگ بیگ پر جلد صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور پنجاب میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کا باقاعدہ آغاز ڈیرہ غازی خان سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پابندی پر عمل درآمد کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے نقصانات سے متعلق عوامی سطح پر شعور اور آگاہی کے لیے سرکاری سطح پر مہم چلائی جائے گی اور پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے لیے جرمانوں کیساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 812481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش