QR CodeQR Code

حدود کا مسئلہ حضوری باغ روڈ کے تاجر اور اہل علاقہ واسا دفاتر کے مابین سینڈوچ بن گئے

24 Aug 2019 21:37

اہل علاقہ نے بتایا کہ حدود تنازع کے بعد گلگشت واسا کے ملازم اکرم چشتی نے علاقہ کا دورہ کیا اور گٹر لائن کی تبدیلی کیلئے 25 ہزار کا مطالبہ کیا، واسا ملازم کا مسئلہ کے حل کیلئے رقم کا مطالبہ کرنا قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حضوری باغ روڈ گٹر ناقص اور بوسیدہ سیوریج لائن کی باعث بنے گٹر میں سیوریج کا پانی جمع، راہ گیر اہل علاقہ اور تاجروں کے ساتھ حادثات معمول بن گئے۔ تنگ آکر تاجروں نے درخواستیں دیں تو شمس آباد واسا اور گلگشت واسا دفاتر آپس میں حدود کا تعین نہیں کر سکے، جس پر انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے صدر شیخ عثمان کی قیادت میں قسور علی، بشیر احمد، چوہدری سلیم، محمد رفیق، محمد ذیشان، محمد زین، محمد عدیل، محمد یوسف، محمد وسیم، یونس، کاشف، صدیق، شہباز، شکیل، طاہر، مختیار حسین، اسلم اعوان و دیگر  تاجروں اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ صدر شیخ عثمان نے بتایا کہ حدود تنازع کے بعد گلگشت واسا کے ملازم  اکرم چشتی نے علاقہ کا دورہ کیا اور گٹرلائن کی تبدیلی کیلئے 25ہزار کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واسا ملازم کا مسئلہ کے حل کیلئے رقم کا مطالبہ کرنا قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا راو قاسم سمیت افسران کے خلاف مظاہرین نے نعرہ بازی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارا سیوریج کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے ورنہ انجمن تاجران بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائی گی۔ احتجاج کے دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نسیم خالد چانڈیو موقع پر پہنچ گئے اور انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے صدر شیخ عثمان اور مظاہرین سے مذاکرات کئے اور مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس دوران واسا کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گیئں اور نسیم خالد چانڈیو نے ٹیم کو ہدایت کی کہ بوسیدہ گٹرلائن کو فورا تبدیل کر کے مسئلہ حل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 812484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812484/حدود-کا-مسئلہ-حضوری-باغ-روڈ-کے-تاجر-اور-اہل-علاقہ-واسا-دفاتر-مابین-سینڈوچ-بن-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org