0
Saturday 24 Aug 2019 21:41

اسلام دشمن استعماری قوتوں کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، صاحبزادہ زبیر

اسلام دشمن استعماری قوتوں کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسلام دشمن استعماری قوتوں کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ناموس رسالت اور ختم نبوت قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے بھارت نے بین اقوامی قوانین کو روند ڈالا ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی نئے جذبہ اور جوش کے ساتھ پھر سے تیز تر ہو رہی ہے، کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد کا انتخابی اجلاس پیر سید ضمیر حسین شاہ جیلانی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کی زیرِ صدارت رکن الاسلام جامعہ مجدد میں ہوا، جس میں مفتی محمد شریف سعیدی پیر میاں محمد سومر سہروردی، علامہ حبیب اللہ نعیمی کی زیر نگرانی مرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد کے انتخابات عمل میں آئے اور متفقہ رائے سے مفتی شاہ نواز بگھیو امیر، مسعود الحسن قلندرانی سینئر نائب امیر، سید عبدالغنی شاہ مجددی ناظم اعلیٰ، مولانا محمد بچل نائب ناظم اعلیٰ، مولانا اصغر بھٹو سکندری سیکریٹری ناظم تبلیغ اور سید منیر حیدشاہ سیکریٹری اطلاعات مرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد منتخب ہوئے۔

اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان اور اسلام کے خلاف نت نئی سازشیں کر رہی ہیں، پاکستان میں ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قوانین کو تبدیلی کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں اور قادیانی نواز ایجنڈے کو حکمراں پروان چڑھا رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ دینی جماعتیں متحد ہو کر ناموس رسالت و ختم نبوت قوانین کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور اسلام دشمن استعماری قوتوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن استعماری قوتوں کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ناموس رسالت اور ختم نبوت قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر پاکستانی بیدار ہے اور کشمیریوں کے شانہ بشانہ آزادی کی جدوجہد کو عملی جامہ پہنا کر دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 812485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش