0
Saturday 24 Aug 2019 22:36

سعودی عرب، قطیف کے شیعہ خاندانوں کے بارے میں دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آگئے

سعودی عرب، قطیف کے شیعہ خاندانوں کے بارے میں دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ تیل کی دولت سے مالامال سعودی عرب کے مشرق میں واقع شیعہ اکثریتی صوبے "قطیف" کے رہائشی مکتب اہلبیتؑ کے پیروکار مسلمان خاندانوں کے بارے میں نئی تحقیق سامنے آگئی ہے، جس میں گولی کے ذریعے سزائے موت اور طویل عرصے سے قید کا شکار ہونیوالے وہاں کے ساکنین کے اعداد و شمار اس علاقے کے باسیوں کیساتھ آل سعود کیطرف سے روا رکھے گئے تعصب اور سفاکیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہاں کے رہائشی سماجی و تہذیبی حوالے سے سرگرم فقط 50 خاندانوں کے درمیان ہی شہداء اور زندانی افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکتب اہلبیتؑ سے تعلق رکھنے والے قطیف کے رہائشی ان 50 خاندانوں کے  101 افراد عرصہ دراز سے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید اور 34 افراد سعودی جیلوں میں فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر سزائے موت پا چکے ہیں جبکہ انہی 50 خاندانوں کے 3 افراد سعودی سکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب بھی ہیں۔

علاوہ ازیں صوبہ قطیف میں آئے دن کے فوجی آپریشنز اور گھر گھر تلاشی مہم میں بےرحم و متعصب فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید اور زخمی ہونے والے اہل تشیع افراد کی طویل فہرست مندرجہ بالا اعداد و شمار کے علاوہ ہے، جو ایک شیعہ نشین صوبے کے باسیوں کے ساتھ سعودی بادشاہت کیطرف سے روا رکھے جانے والے غیر انسانی اور سفاکانہ رویئے کا پتہ دیتی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2019ء کی ابتداء سے تاحال سعودی عرب کی جیلوں میں سعودی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں شیعہ نشین آبادیوں سے تعلق رکھنے والے 50 نہتے شیعہ شہریوں کی شہادت بھی اس تحقیق کے اعداد و شمار سے ماوراء ہے۔
خبر کا کوڈ : 812488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب