0
Saturday 24 Aug 2019 22:43

القاعدہ کا پاکستان پر ایمن الظواہری کی بیوی کو حراست میں لینےکا الزام

القاعدہ کا پاکستان پر ایمن الظواہری کی بیوی کو حراست میں لینےکا الزام
اسلام ٹائمز۔ القاعدہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ایمن الظواہری کی اہلیہ اور متعدد دیگر افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ انہیں ایک سال قبل وزیرستان سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ مسلسل فضائی حملوں سے بچنے کے لیے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ بیان میں القاعدہ نے پاکستانی حکومت، مسلح افواج اور امریکی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے القاعدہ کمانڈروں کے اہل خانہ کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کا رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے مجرمانہ طرز عمل قرار دیا ہے۔ مصری نژاد ایمن الظواہری سنہ 2011ء کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کے سربراہ مقرر ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 812493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب