0
Saturday 24 Aug 2019 22:56

حکمران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام کو حقائق نہیں بتا رہے، مولانا فضل الرحمان

حکمران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام کو حقائق نہیں بتا رہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت معذرت خواہانہ رویہ ترک کرے اور عوام سے اصل حقائق چھپانے کے بجائے انہیں صحیح صورتحال بتائے۔ جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے اراکین نے شرکت کی اور مولانا عبد الغفور حیدری نے ایجنڈے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے شرکاء کو ملکی اور بین الاقوامی صورتحال سے بریف کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام کو حقائق نہیں بتا رہے، حکومت معذرت خواہانہ رویہ ترک کرے اور عوام سے اصل حقائق چھپانے کے بجائے انہیں صحیح صورتحال بتائے۔

اجلاس میں مرکزی مجلس شوریٰ نے قرارداد بھی پیش کی، جس میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے اقدام کو یو این او کی قراردادوں کی کھلی توہین قرار دیا گیا، اور کہا گیا کہ بھارت کا یہ اقدام پوری دنیا کے لئے چیلنج اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو  انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ مرکزی مجلس شوریٰ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدام کیوں نظر نہیں آتے؟ انسانی حقوق کی تنظیمیں اب کہاں ہیں؟ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جے یو آئی کے کارکن ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لئے ہر قربانی دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 812494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش