QR CodeQR Code

عبوری صوبے کی مخالفت کرنیوالوں کا جی بی میں داخلہ بند کر دینگے، سید جعفر شاہ

24 Aug 2019 23:41

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ماضی میں عوام کو ٹرخایا گیا، گلگت بلتستان کے لوگ ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ عبوری صوبے کی مخالفت کرنے والوں کا جی بی میں داخلہ بند کر دینگے۔ گلگت میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ میری ملاقات جب عمران خان سے ہوئی تو جی بی کی محرومیوں اور تمام مسائل سے آگاہ کیا اور عمران خان نے محرومیوں کے حل کیلئے جو باتیں کیں اس سے لگتا ہے کہ جی بی کو عبوری صوبہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جی بی کے عوام کو ٹرخایا گیا، عوام ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 812502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812502/عبوری-صوبے-کی-مخالفت-کرنیوالوں-کا-جی-بی-میں-داخلہ-بند-کر-دینگے-سید-جعفر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org