اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ عبوری صوبے کی مخالفت کرنے والوں کا جی بی میں داخلہ بند کر دینگے۔ گلگت میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ میری ملاقات جب عمران خان سے ہوئی تو جی بی کی محرومیوں اور تمام مسائل سے آگاہ کیا اور عمران خان نے محرومیوں کے حل کیلئے جو باتیں کیں اس سے لگتا ہے کہ جی بی کو عبوری صوبہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جی بی کے عوام کو ٹرخایا گیا، عوام ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔