0
Saturday 24 Aug 2019 23:41

عبوری صوبے کی مخالفت کرنیوالوں کا جی بی میں داخلہ بند کر دینگے، سید جعفر شاہ

عبوری صوبے کی مخالفت کرنیوالوں کا جی بی میں داخلہ بند کر دینگے، سید جعفر شاہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ عبوری صوبے کی مخالفت کرنے والوں کا جی بی میں داخلہ بند کر دینگے۔ گلگت میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ میری ملاقات جب عمران خان سے ہوئی تو جی بی کی محرومیوں اور تمام مسائل سے آگاہ کیا اور عمران خان نے محرومیوں کے حل کیلئے جو باتیں کیں اس سے لگتا ہے کہ جی بی کو عبوری صوبہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جی بی کے عوام کو ٹرخایا گیا، عوام ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 812502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش