0
Sunday 25 Aug 2019 09:44

بھارتی اقدامات امن اور سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، اسد مجید

بھارتی اقدامات امن اور سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، اسد مجید
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات امن اور سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، انسانی بحران تشویش ناک ہے۔ مودی سرکار نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، دنیا نوٹس لے۔ صدر ٹرمپ نے تین بار کشمیر کے لئے ثالثی کی خواہش کا اظہار کیا۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ہمیں سب سے زیادہ تشویش مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پر ہے، جہاں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، مسئلہ کشمیر پر سکیورٹی کونسل میں گئے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی رویے سے پیدا شدہ حالات خطے کے امن اور سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے، 90 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے قید کر رکھا ہے، دنیا اس کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 812522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش