0
Sunday 25 Aug 2019 10:07

عمران خان نے کشمیر ایشو پر جاندار موقف نہیں اپنایا، لطیف اکبر

عمران خان نے کشمیر ایشو پر جاندار موقف نہیں اپنایا، لطیف اکبر
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے کشمیر ایشو پر جاندار موقف نہیں اپنایا، کشمیری قوم کا تشخص چھینا جا رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔ آزادکشمیر میں فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے، اقوام متحدہ میں آبزرور کی تعداد کو بڑھایا جائے، ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر نے سابق صدر آزادکشمیر سردار یعقوب اور چودھری یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھون نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اکیس دنوں سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے، عمران خان کی حکومت نے کشمیر ایشو پر جاندار موقف نہیں اپنایا، بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر پر واضح طور پر موقف اپنایا ہے۔ پیپلز پارٹی نے جموں و کشمیر کے حوالے سے مطالبات پیش کر دیے ہیں، آزادکشمیر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے، اقوام متحدہ میں آبزرور کی تعداد کو بڑھایا جائے، حکومت عالمی برادری سے جموں و کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 812524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش