0
Sunday 25 Aug 2019 10:23

مقبوضہ کشمیر، بھارتی سکیورٹی فورس کے کمانڈر نے خودکشی کر لی

مقبوضہ کشمیر، بھارتی سکیورٹی فورس کے کمانڈر نے خودکشی کر لی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی سکیورٹی فورس کے کمانڈر نے خودکشی کر لی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پیرا ملٹری فورس کے ایک اسسٹنٹ کمانڈر نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی مار لی۔ خبر کے مطابق 33 سالہ ایم اروندجن کا تعلق سی آر پی ایف کی 40ویں بٹالین سے تھا، وہ جمعہ کی صبح اننت ناگ کے علاقے صدر میں واقع اپنی رہائشگاہ میں مردہ پایا گیا۔ سکیورٹی فورس کے کمانڈر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا اور 2014ء میں براہ راست بھرتی کے ذریعے سی آر پی ایف میں شامل ہوا۔ اروِندجن نے چھٹی کے بعد اسی ماہ دوبارہ جوائن کیا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے اپنے کمانڈر کے اقدام خودکشی کو خاندانی جھگڑے سے جوڑا ہے اور کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ خودکشی کا محرک خاندانی جھگڑا تھا۔ بھارتی حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر چلنے والی خبروں کی تردیدی کی، جن میں کہا گیا تھا کہ سی آر پی کمانڈر نے نامناسب حالات اور ناکافی سہولیات سے تنگ آ کر اپنی جان لی ہے، کہا کہ ایسی کسی بھی بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 12 برس کے دوران بھارتی فورسز کے 440 اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش