QR CodeQR Code

نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا، علی اکبر گجر

25 Aug 2019 10:59

اپنے بیان میں نواز لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ جمہوریت پسند قوتوں پر بھی یہ لازم ہو چکا ہے کہ ملک کو غیر جمہوری طاقتوں کی حکمرانی سے بچانے کے میدان میں نکلیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف نئی تحقیقات کے دروزے کھولنے کے حکومتی اقدامات سے ثابت ہو رہا ہے کہ مسلط کی گئی حکومت  نواز لیگ کی قیادت ہے، نواز لیگ کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ اپنے مذمتی بیان میں علی اکبر گجر نے کہا کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ لیگی قیادت کے خلاف حکومتی اقدامات میں تیزی آرہی ہے، قائد نواز شریف کے گھرانے کے افراد سے جیلوں کو بھرنے کی خواہش کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نااہل حکومت کے ہر انتقامی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

علی اکبر گجر نے کہا کہ ملک نااہل حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ کشمیر کا سودا کیا جا چکا ہے، عوام کی توجہ کشمیر پر ہونے والی حکومتی سودے بازی سے ہٹانے کیلئے حکمران حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کی زبان بندی کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو عوامی احتساب کے کٹہرے میں لائے بغیر مقبوضہ کشمیر کی آزادی مشکل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند قوتوں پر بھی یہ لازم ہو چکا ہے کہ ملک کو غیر جمہوری طاقتوں کی حکمرانی سے بچانے کے میدان میں نکلیں۔


خبر کا کوڈ: 812533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812533/نااہل-حکمرانوں-کی-وجہ-سے-پاکستان-عالمی-تنہائی-کا-شکار-ہوگیا-علی-اکبر-گجر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org