1
Sunday 25 Aug 2019 12:07

پاکستانی افواج نے انڈین حکام کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف

پاکستانی افواج نے انڈین حکام کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب میں غازی پاکستان فاﺅنڈیشن کے 7ویں یوم تاسیس کے موقع پر تھنڈر ایئر کرافٹ کے فاﺅنڈر ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں جنرل ( ر) امجد شعیب، جنرل ( ر) غلام مصطفی، ایئر کموڈور (ر) سید این اے رضوی، بریگیڈیئر(ر) راجہ شاہد غنی، چودھری سلیم الٰہی، راجہ غلام مصطفی بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔  غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے ساتویں یومِ تاسیس  کے موقع پر تقریب کا اہتمام لاہور پریس کلب میں کیا گیا۔ تقریب میں ایئرمارشل (ر)  شاہد لطیف کو ان کی شاندار خدمات پر گولڈ میڈل اور جنرل (ر) غلام مصطفی کو شیلڈز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر فرد کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ جے ایف 17 ٹھنڈر نے پاکستانی سرحدوں کی حفاظت مضبوط کر دی ہے۔ پاکستانی افواج نے انڈین حکام کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ جے ایف 17 کے بعد پاکستان خود ففتھ جنریشن جہاز بنائے گا۔ جنرل (ر) غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ آج کشمیر کا نوجوان کشمیر میں پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ہمیں بحثیت قوم کشمیریوں کے حق میں کھڑا ہونا ہو گا۔ تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہونا چاہیے، پاک فوج کی تمام تر کاوشیش وطن کی سرحدوں کو مضبوط بنانے کیلئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 812542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب