0
Sunday 25 Aug 2019 12:16

بھارت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا دیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

بھارت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا دیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا دیا ہے، مودی نے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نام نہاد جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، کشمیر کے مسئلے پر دنیا کی مزید خاموشی کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے، اس لئے ہر ملک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اس وقت دنیا کا ہاٹ ترین ایشو ہے، اگر اسے حل نہ کیا گیا تو ایٹمی جنگ کا بھی خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، اس کیلئے پھر دنیا تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے اور کشمیر کی مکمل آزادی تک پوری قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کے ایشو کو عالمی سطح پر اس انداز میں اجاگر کیا ہے کہ گزشتہ 70 سال میں اتنا اجاگر نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 812546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش