0
Sunday 25 Aug 2019 12:24

بونیر، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

بونیر، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل
اسلام ٹائمز۔ بونیر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو پھانسی دے کر قتل کر دیا گیا۔ بونیر پولیس کے مطابق موضع شلبانڈی درہ میں کل رات تمباکو کی بھٹی سے جوان لڑکی اور لڑکے کی لٹکتی لاشیں ملی ہیں، لڑکے کی شناخت سلیم اور لڑکی کی نامہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی عمر 22 سال اور لڑکی کی عمر 18 سال ہے جبکہ دونوں کا تعلق گاؤں شلبانڈی سے ہے۔ پولیس کے مطابق جوڑے نے چند دن قبل پسند کی شادی کی تھی اور روپوش ہوگئے تھے، تاہم کل رات نامعلوم افراد نے دونوں کو پھانسی دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 812548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش