QR CodeQR Code

محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی، لاہور پولیس

25 Aug 2019 12:25

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ میٹنگ کا مقصد محرم الحرام کے موقع پر تمام مسالک کے لوگوں میں آگاہی اور امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے فضا پیدا کرنا ہے، انتشار پھیلانے والے افراد کے ڈیٹنشن آرڈر لیے جائیں گے جبکہ پارکنگ کومجالس کے  پنڈال سے دور بنایا جاے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے ڈویژنل ایس پیز کی سربراہی میں پولیس نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے منتظمین اور علماء کرام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس پی صدر احسن سیف اللہ، ایس پی سول لائنز دوست محمد، ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی اور ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران ملک نے محرم الحرام کی آمد اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بانیان اور علماء سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، علما اور مجالس و جلوس ہائے عزاء کے منتظمین نے شرکت کی۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ میٹنگ کا مقصد محرم الحرام کے موقع پر تمام مسالک کے لوگوں میں آگاہی اور امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے فضا پیدا کرنا ہے، انتشار پھیلانے والے افراد کے ڈیٹنشن آرڈر لیے جائیں گے جبکہ پارکنگ کو مجالس کے  پنڈال سے دور بنایا جائے گا۔  ڈویژنل ایس پیز نے مزید کہا کہ اس موقع پر اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، مجالس اور جلوس میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ بانیاں اور منتظمین نے لاہور پولیس کی جانب سے امن وامان کے قیام کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اقدامات کو سراہا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 812549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812549/محرم-الحرام-کے-دوران-اسلحہ-کی-نمائش-پر-پابندی-برقرار-رہے-گی-لاہور-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org