0
Sunday 25 Aug 2019 14:44

پشاور، سوشل میڈیا پر سکھوں کیخلاف نازیبا الفاظ پر ہندو پنڈت کیخلاف مقدمہ درج

پشاور، سوشل میڈیا پر سکھوں کیخلاف نازیبا الفاظ پر ہندو پنڈت کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ہندو پنڈت کے خلاف سکھ کمیونٹی نے مقدمہ درج کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے تھانہ ہشت نگری میں ہندو پنڈت شیو ناتھ شرما سمیت ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے خلاف سکھ کمیونٹی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ محلہ جوگن شاہ کے رہائشی بل بیر سنگھ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہندو پنڈت شیو ناتھ اور ہندو کمیونٹی کے سورج کمار، رام پرکاش اور کیول ناتھ شرما نے سوشل میڈیا پر ہمارے گورو صاحبان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے، جس سے سکھ کمیونٹی کی دل آزاری ہوئی، سکھ کمیونٹی کی جانب سے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے دفعہ 295/34 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 812567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش