0
Sunday 25 Aug 2019 14:45

اسلام آباد، پولیس اہلکاروں کی حفاظت سے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے

اسلام آباد، پولیس اہلکاروں کی حفاظت سے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پولیس چوکی  پر فائرنگ سے 2 اہلکاروں کی شہادت کے  معاملے پر آئی جی اسلام آباد نے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ ناکوں پر مورچے بنانے اور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس دینے کا بھی فیصلہ کرليا گيا ہے، ڈیوٹی پر 3 کے بجائے 5 اہلکار تعینات ہوں گے۔ اسلام آباد میں 3 روز قبل فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ وفاقی پولیس نے اہلکاروں کی حفاظت کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ ہر ناکے پر مورچے بنائے جائیں گے، 3 کی جگہ اب 5 اہلکار 12 گھنٹے کی بجائے صرف 8 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے، فیصلے کے تحت ہر اہلکار کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ ناکوں پر بیرئیرز میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور ہر ناکے پر 2 ایس ایم جی جبکہ 2 نائن ایم ایم پسٹل ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے سی ٹی پی کے ایس ایس پی سید امین بخاری کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں ایس پی مصطفٰی تنویر، ایس پی زبیر شیخ، صاعد عزیز اور ڈی ایس پی حاکم سمیت حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے۔ کمیٹی 45 دنوں میں اپنی رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو جمع کروائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 812568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش