0
Sunday 25 Aug 2019 18:07

بلوچستان، ریلوے اسٹیشنز اور ٹریک پر سکیورٹی ہائی الرٹ

بلوچستان، ریلوے اسٹیشنز اور ٹریک پر سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں ٹرینوں پر حملوں کی تھریٹ کے بعد ریلوے حکام نے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹریک پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، مختلف مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس اور ایف سی کے اضافی اہلکار تعینات ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں اور سامان کی واک تھرو گیٹ اور اسکینرز کے ذریعے چیکنگ بھی کی جاتی ہے جبکہ اطراف پر نگاہ رکھنے کیلئے ریلوے اسٹیشن کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ ریلوےحکام نے ریلوےحکام کی مسافروں سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 812576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب