QR CodeQR Code

آصف زرداری کے 5 ہزار اکاؤنٹس نکلے ہیں

احساس پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں، فواد چودھری

25 Aug 2019 18:19

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ نواز شریف، زرداری اور بچوں سے جھگڑا پیسے واپس کرنےکا ہے، یہ لوگ پلی بارگین کی طرف چلےجائیں تو معاملہ خود بہ خود حل ہو جائےگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بچے اپنے ابوؤں کو بچانےکے لئے تو تیار مگر پیسے دینے کو تیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی ذرائع آمدن بتادیں تو رہا ہو جائیں گے، آصف زرداری کے پانچ ہزار اکاؤنٹس نکلے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف، زرداری اور بچوں سے جھگڑا پیسے واپس کرنےکا ہے، یہ لوگ پلی بارگین کی طرف چلےجائیں تو معاملہ خود بہ خود حل ہو جائےگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بچے اپنے ابوؤں کو بچانےکے لئے تو تیار مگر پیسے دینے کو تیار نہیں، اصل جھگڑا اب پیسوں پر ہے۔ دونوں نے بچوں کو پیسے دینے پر راضی کرلیا تو معاملہ حل ہو جائےگا، نوازشریف کا اصل مسئلہ ہےکہ پیسے حسن، حسین لیکر بیٹھے ہیں، اگر وہ واپس کردیا جائے تو معاملہ حل ہو جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کےخلاف مضبوط شواہد ہیں، بینکنگ ٹرانزیکشنز ہیں، آصف زرداری کے 5 ہزار اکاؤنٹس  نکلے ہیں، اس کی مبارک باد مسلم لیگ نون کو دینا چاہیئے کیونکہ اُس وقت کے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے تحقیقات شروع کرائیں تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں پناہ گاہوں کا نظام کامیابی سے چل رہا ہے، گمشدہ بچوں کا ڈیٹا موبائل ایپ پر موجود ہے، ہم ساری چیزوں کو اسٹریم لائن کر رہے ہیں کیونکہ احساس پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 812580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812580/احساس-پر-مبنی-معاشرے-ہی-ترقی-کرتے-ہیں-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org