0
Sunday 25 Aug 2019 18:42

بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، پاکستان

بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ہمیں سب سے زیادہ تشویش مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پر ہے، جہاں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل میں گئے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے، امریکی ہاؤس انٹیلی کمیٹی کے چیئرمین سمیت تمام لوگ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، امریکی صدر کو بھی کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، امریکی صدر نے 3 بار کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
خبر کا کوڈ : 812583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش