0
Sunday 25 Aug 2019 18:49

بحرین اور امارات کا کشمیریوں کے قاتل مودی کو ایوارڈ دینا شرمناک عمل ہے، سنی اتحاد کونسل

بحرین اور امارات کا کشمیریوں کے قاتل مودی کو ایوارڈ دینا شرمناک عمل ہے، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر پر بھی مشرقی تیمور جیسا کردار ادا کرے۔ کشمیریوں کی جلا وطن حکومت قائم ہونی چاہئے، بحرین اور امارات کا کشمیریوں کے قاتل مودی کو ایوارڈ دینا شرمناک عمل ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370 ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ کشمیر کا عالمی توجہ کا مرکز بن جانا خوش آئند ہے۔ سری نگر سے زبردستی اپوزیشن راہنماوں کو واپس بھیجنے سے بھارت کا غیر جمہوری چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بھارت سیکولر نہیں فاشسٹ ریاست ہے۔ گھروں میں محصور ہزاروں کشمیری موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ بدترین لاک ڈاون بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکا۔ اہل کشمیر بیانات نہیں عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ علمیہ لاہور میں“ کشمیر سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مستحکم پاکستان آزادی کشمیر کا ضامن بن سکتا ہے۔ کشمیریوں کے جذبے ناقابل تسخیر ہیں۔ بھارت نے تباہی کا راستہ چن لیا ہے۔ اپنی شہ رگ کو دشمن کے پنجے سے چھڑانے کیلئے پاکستانی حکومت، اپوزیشن اور پوری قوم متحد اور یکسو ہے۔ عالمی برادری مظلوم و محکوم کشمیریوں کی چیخیں سنے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے پیدا ہونیوالی غذائی قلت اور ادویات کی عدم دستیابی سے ہزاروں کشمیریوں کی زندگیاں داو پر لگی ہوئی ہیں۔ بھارت کیخلاف سفارتی مہم مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سری نگر میں قبرستان جیسی خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ سیمینار سے مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد حسیب قادری، پیر معاذ المصطفے، راو حسیب احمد، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا محمد اکبر نقشبندی اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 812585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش