QR CodeQR Code

موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثےکی فکر ہے، فردوس عاشق

25 Aug 2019 18:54

بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا روشن چہرہ ہے۔ ان پر نہ تو کوئی کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی آپ کے خاندان کی طرح قوم کا مال ہڑپ کرکے دولت جمع کرنے کا لالچ ہے.


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی میں سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں، موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے۔ آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی۔ عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاؤ مہم سے کیا موازنہ۔ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا روشن چہرہ ہے۔ ان پر نہ تو کوئی کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی آپ کے خاندان کی طرح قوم کا مال ہڑپ کرکے دولت جمع کرنے کا لالچ ہے، مودی کے سیاہ اور یکطرفہ اقدام دنیا مسترد کرچکی ہے۔ سلامتی کونسل میں کشمیریوں کی آواز کی گونج بھارت کی شکست ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے۔ سندھ میں آپ کے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔کراچی آج کچرا کنڈی بنا چکا ہے جبکہ آپ کی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812586/موروثی-سیاست-کے-وارثوں-کو-کرپشن-سے-بنائے-گئے-ورثےکی-فکر-ہے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org