0
Sunday 25 Aug 2019 19:00

چھ سال بعد سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی، کاروبار اور روزگار نہیں ملےگا، مریم اورنگزیب

چھ سال بعد سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی، کاروبار اور روزگار نہیں ملےگا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سرکاری گیسٹ عوام کیلئے کھولنے سے متعلق جاری کیے گئے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چھ سال بعد نتھیا گلی کا سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی، کاروبار اور روزگار نہیں ملےگا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے مہنگائی 10 فیصد سے کم اور ترقی کی شرح 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ایک سال میں حکومتی اخراجات میں 1100 ارب کا اضافہ ہوا ہے، ایک کھرب روپے میٹرو پشاور کے کھڈوں پر ضائع ہو چکے ہیں۔ ترجمان نون لیگ نے کہا کہ عمران صاحب ٹیکس دینے والوں کے دکھ کا ڈرامہ نہ کریں، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے، انڈے، کٹے، مرغیوں، بکریوں سے جی ڈی پی نہیں بڑھے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے ملک کو نو آبادیات کی عبرتناک مثال بنایا ہوا ہے، نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے پہلے آپ عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں۔
خبر کا کوڈ : 812587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش