QR CodeQR Code

متحدہ عرب امارات ہمارا دیرینہ دوست ہے، ہماری قوم کو جذباتی ہونے کی عادت ہے، شاہ محمود قریشی

25 Aug 2019 19:26

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے یو اے ای نے ہمارا بھی ساتھ دیا ہوا ہے، جب ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا تھا اُس وقت اسی یو اے ای نے ہمارا ساتھ دیا تھا، آج بھی پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ابوظہبی اور دبئی روزق حلال کمانے کے لیے موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے بوڑھے بھوک سے مر رہے ہیں، ہندوستان کشمیر کو اندروانی مسئلہ قرار دینا چاہتا تھا، ہم نے دنیا کو قائل کیا کہ مسئلہ کشمیر اندروانی معاملہ نہیں، ہم نے باور کرایا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا، آج کشمیر کے حق میں ترکی میں مظاہرے ہو رہے ہیں، ملائیشین وزیراعظم اور حکومت نے کشمیر کا ساتھ دیا ہے، متحدہ عرب امارات کے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمشنر کو خط لکھا ہے، اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمشنر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں، 9ستمبر کو جنیوا میں ہر ممبر کے دروازے پر دستک دوں گا،  اُن سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سوال کروں گا، کشمیریوں کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، بیرون ملک کشمیری اپنے گھر کے حالات جاننے کیلئے بے تاب ہیں، کشمیریوں کے زندگی تنگ کر دی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے، متحدہ عرب امارات ہمارا دیرینہ دوست ہے، ہماری قوم کو جذباتی ہونے کی عادت ہے، ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ یو اے ای نے ہمارا بھی ساتھ دیا ہوا ہے، جب ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا تھا اُس وقت اسی یو اے ای نے ہمارا ساتھ دیا تھا، آج بھی پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ابوظہبی اور دبئی میں روزق حلال کمانے کے لیے موجود ہے، ہمیں اس بات کو نہیں بھولنا چاہیے، ہم جب جذباتی ہوتے ہیں تو سب کچھ بھول جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812590/متحدہ-عرب-امارات-ہمارا-دیرینہ-دوست-ہے-ہماری-قوم-کو-جذباتی-ہونے-کی-عادت-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org