0
Sunday 25 Aug 2019 20:10

ملتان، انجمن تاجران کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، نریندر مودی کا پُتلا نذرآتش

ملتان، انجمن تاجران کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، نریندر مودی کا پُتلا نذرآتش
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان انجمن تاجران 14 نمبر چونگی ٹی بی روڈ کے صدر عنایت اللہ خان کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی، یکجہتی کشمیر ریلی سے صدر عنائت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے اور آئندہ بھی ہمارا ہی رہے گا، یہ کشمیریوں پر ہی نہیں بلکہ انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، ہم خون کے آخری قطرہ تک کشمیر کی حفاظت کریں گے اور کشمیریوں کا حق خودارادیت لے کر رہیں گے۔ ملک کی تاجر برادری بھارت کے غیرمنصفانہ اور ظالمانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتی ہے اور کشمیری بھائیو ں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، تاجر برادری اپنی فوج کے ساتھ تن من کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر صبغت اللہ انصاری، ظفرپہوڑ، منیر ہانس نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ غیرجانبداری کا ثبوت دے اور بھارت کو مجبور کرے کہ کشمیریوں کے حقوق بحال کرائے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ ریلی میں شوکت بلوچ، شیخ ریحان، شیخ حماد، صادق سپل، مرزا یونس، وہاج قریشی، شفقت، یسین، عدنان، صادق الرحمن، یسین انصاری اور فلاحی انسانی حقوق گروپ کے عہدیدران اور دیگر تاجر اور شہریوں نے شرکت کی، ریلی کے اختتام پر مودی کا پتلہ بھی نذرآتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 812592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش