QR CodeQR Code

حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، حنیف پتافی

25 Aug 2019 20:35

ڈی جی خان سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کا مختلف ہسپتالوں کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ ڈیرہ میں نئے سیوریج سسٹم کا میگا منصوبہ ازسرنو شروع کیا جائیگا، جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے دو کروڑ ستر لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے اور ڈیرہ کو سیف سٹی میں بھی شامل کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو اپنی نگرانی میں ہر مسئلے کا حل نکالے گی۔ مختلف علاقوں میں سیوریج کی بہتری کے لئے دو ارب ستر لاکھ روپے مختص کیے ہیں، مگر ان کا اجرا کام کی تسلی بخش یقین دہانی پر کیا جائے گا، کام ٹھیک نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ڈیرہ میں نئے سیوریج سسٹم کا میگا منصوبہ ازسرنو شروع کیا جائے گا، جس کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے دو کروڑ ستر لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے، ڈیرہ کو سیف سٹی میں بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں بھی اگر ایمانداری سے کام کروائے جاتے تو اس قدر مسائل کھڑے نہ ہوتے، مگر کرپشن کرتے ہوئے منظور نظر دوستوں اور رشتہ داروں کو ٹھیکے دے کر کرپشن کی گئی، جس کا نقصان اور تکلیف آج عوام کو برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ اس موقع پر کارپوریشن کے دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 812594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812594/حکومت-جنوبی-پنجاب-کی-ترقی-کیلئے-عملی-اقدامات-کر-رہی-ہے-حنیف-پتافی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org