QR CodeQR Code

مولانا سید نقی شاہ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

25 Aug 2019 21:09

کنونشن کے دوسرے مرحلے میں مقررین نے پاراچنار کے موجودہ حالات اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی، کنونشن سے علامہ وحید عباس کاظمی، تحریک حسینی کے صدر علامہ شیخ یوسف حسین جعفری، مشہور و معروف سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر سید حسین جان، آئی او پشاور ریجن کے صدر سید حسین افضل اور نومنتخب سیکرٹری جنرل مولانا سید نقی شاہ فخری نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا سید نقی شاہ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم ضلع پاراچنار کے زیر اہتمام جانثاران امام العصر (عج) کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں تنظیمی یونٹس، سابقہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، صدر تحریک حسینی پاراچنار علامہ یوسف حسین جعفری، ڈاکٹر حسین جان اور دیگر عمائدین بھی شریک ہوئے۔ کنونشن کے پہلے مرحلے میں ایم ڈبلیو ایم ضلع پاراچنار کا انٹرا پارٹی الیکشن ہوا، جس میں انتخابی کمیشن نے آئندہ 3 سال کیلئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے 3 نام علامہ سید عالم شاہ، علامہ سید نقی شاہ فخری، انجنیئر مرتضیٰ علی ضلعی شوریٰ کو پیش کئے۔

ووٹنگ کے نتیجے میں مولانا سید نقی شاہ فخری کثرت رائے سے کامیاب قرار پائے اور آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے میر کاررواں منتخب ہوگئے۔ کنونشن کے دوسرے مرحلے میں مقررین نے پاراچنار کے موجودہ حالات اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی، کنونشن سے علامہ وحید عباس کاظمی، تحریک حسینی کے صدر علامہ شیخ یوسف حسین جعفری، مشہور و معروف سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر سید حسین جان، آئی او پشاور ریجن کے صدر سید حسین افضل اور نومنتخب سیکرٹری جنرل مولانا سید نقی شاہ فخری نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 812596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812596/مولانا-سید-نقی-شاہ-مجلس-وحدت-مسلمین-پاراچنار-کے-نئے-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org