0
Sunday 25 Aug 2019 21:22

چنیوٹ، آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس مجلس عمومی اختتام پذیر

چنیوٹ، آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس مجلس عمومی اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کی مجلس عمومی کا تیسرا اجلاس رجوعہ سادات چنیوٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس مجلس عمومی شرکاء سے مختلف نشستوں میں رکن ذیلی نظارت مولانا مہدی حسن کاظمی، محمد باقر نقوی، مولانا گلزار حسین جعفری، مرکزی نماٸندہ شہنشاہ نقوی، مولانا عمران حیدر، سابق ڈویژنل صدر فیصل آباد اور رکن ذیلی نظارت سید انیس زیدی نے گفتگو کی۔ اجلاس عمومی کے تیسرے روز مرکزی نماٸندہ شہنشاہ نقوی نے فنانس آڈٹ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے سال امید و عزم نو 2018-19ء کے تیسرے اجلاس عمومی کے تیسرے روز کی آخری نشست میں ڈویژنل کابینہ کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کا جاٸزہ لیا گیا، محرم امور کے ڈویژنل مسٶل اور چیٸرمین ڈویژنل کنونشن کا انتخاب عمل لایا گیا۔ اجلاس کے آخری روز کی اختتامی نشست سے ڈویژنل صدر فخر حسین محمدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی کلمات ادا کیے، اجلاس عمومی کا اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 812597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش