QR CodeQR Code

کشمیر میں جاری مظالم ناقابل برداشت ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کرم

25 Aug 2019 21:54

پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء سید اخلاق حسین، سید نسیم شاہ، مہدی حسین بنگش، اکبر جان طوری اور سید میثم میاں نے کہا کہ انڈیا کیجانب سے خواتین اور بچوں سمیت کشمیریوں کا قتل عام ناقابل برداشت ہے۔ بین الاقوامی ادارے اور میڈیا کشمیریوں کی آواز اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع کرم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم مزید برداشت نہیں کرسکتے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کشمیر میں جاری مظالم بند کرنے اور کشمیریوں کو اپنے حقوق دینے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء سید اخلاق حسین، سید نسیم شاہ، مہدی حسین بنگش، اکبر جان طوری اور سید میثم میاں نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے خواتین اور بچوں سمیت کشمیریوں کا قتل عام ناقابل برداشت ہے۔ بین الاقوامی ادارے اور میڈیا کشمیریوں کی آواز اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت پاکستانی عوام کا امتحان نہ لے، قبائل سمیت پاکستان کے بچے بچے نے اس سے قبل بھی دفاع وطن میں ہر قسم کی قربانی دی ہے اور اب بھی ہر قسم کی قربانی دینے اور ملک کے دفاع کی خاطر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ مودی ہٹلر بن گیا ہے اور کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے، لیکن پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور عمران خان کی قیادت میں دفاع وطن کیلئے ہم فورسز کے شانہ بشانہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 812601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812601/کشمیر-میں-جاری-مظالم-ناقابل-برداشت-ہوچکے-ہیں-پی-ٹی-آئی-کرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org