0
Sunday 25 Aug 2019 22:04

لاہور، آئس کا نشہ ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

لاہور، آئس کا نشہ ایک اور نوجوان کی جان لے گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آئس کا نشہ ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ 12ویں جماعت کا طالبعلم نشے کی کثرت استعمال کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔ لاہور پولیس یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ اور طالبات میں آئس نشے کی فراہمی روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاون کا رہائشی حمزہ محمود دوستوں کے ہمراہ باربی کیو پارٹی میں گیا تھا، جہاں آئس نشے کے کثرت استعمال سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے حمزہ محمود کے چچا محمد شاہد کی درخواست پر تھانہ جوہر ٹاون میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں چچا نے الزام عائد کیا کہ ان کے  بھتیجے کو اسامہ، خواجہ ندیم، حمزہ نقوی اور دیگر دوستوں نے زبردستی آئس کا نشہ کرایا۔
 
خبر کا کوڈ : 812602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب