QR CodeQR Code

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ دیا

25 Aug 2019 22:16

انچارج کانگو وارڈ کے مطابق کوئٹہ کے 65 سالہ خان محمد کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں خون کی رپورٹ میں مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔ مریضوں کو ناک اور منہ سے خون اور تیز بخار کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ دیا جبکہ مزید 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ انچارج وبائی امراض ڈاکٹر صادق کے مطابق کانگو وائرس کا شکار مریضوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے، جبکہ اسپتال میں داخل دیگر دو مریضوں کی رپورٹ سوموار تک موصول ہوگی۔ انچارج کانگو وارڈ کے مطابق کوئٹہ کے 65 سالہ خان محمد کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں خون کی رپورٹ میں مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔ مریضوں کو ناک اور منہ سے خون اور تیز بخار کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق رواں سال بلوچستان میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی، جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ کانگو وائرس جانوروں کی جلد پر موجود ایک کیڑے کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 812603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812603/کوئٹہ-میں-کانگو-وائرس-کا-ایک-اور-مریض-دم-توڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org