0
Sunday 25 Aug 2019 22:55
اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاون کرینگے

جبتک یہ حکومت ہے، بچا ہوا کشمیر بھی ہم سے چلا جائیگا، مولانا فضل الرحمٰن

جبتک یہ حکومت ہے، بچا ہوا کشمیر بھی ہم سے چلا جائیگا، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن اور آزادی مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، پورا ملک اس حکومت کے خاتمے کے لئے اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اشتراک عمل کے لئے رابطوں میں ہیں اور بھرپور اشتراک عمل کے ساتھ اسلام آباد میں یکجا ہونے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انڈیا کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اقدامات نے ماحول کو خراب کیا، اس صورتحال میں ہماری جماعت اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

جے یو آئی (ف) کے امیر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کو بھارتی اقدام کا پیشگی علم تھا کیونکہ بی جے پی کے منشور میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا ذکر تھا مگر ہماری حکومت نے مجرمانہ غفلت سے کام لیا، حکومت کی مجرمانہ پالیسی کو بھی احتجاجی تحریک کا حصہ بنائیں گے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اکتوبر میں عمران خان کہیں نیویارک نہ بھاگ جائے، کیونکہ جب تک یہ حکومت ہے، بچا ہوا کشمیر بھی ہم سے چلا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کو ایوارڈ دینے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، ہم امارات کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی سے ایوارڈ واپس لے۔
 
خبر کا کوڈ : 812606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش