QR CodeQR Code

ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد خوش آئند ہے، ثروت اعجاز قادری

25 Aug 2019 23:23

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے منصفانہ کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی فوج کی دہشتگردی اور جنونی ہندوؤں کی بربریت کشمیریوں کو آزادی کی تحریک سے نہیں ہٹا سکتے، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، کشمیریوں کے ساتھ ہیں، انہیں کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور قوانیں کو پیروں تلے روند رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 20 روز سے مکمل کرفیو کا نفاذ اور مواصلاتی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کو مذہبی فرائض سے روکنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے منصفانہ کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 812609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812609/ایرانی-پارلیمنٹ-میں-کشمیریوں-پر-بھارتی-مظالم-کیخلاف-قرارداد-خوش-آئند-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org