0
Sunday 25 Aug 2019 23:23

محرم الحرام سے متعلق ہنگامی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

محرم الحرام سے متعلق ہنگامی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ محرم الحرام کے دوران منعقدہ مجالس کے مقامات، ماتمی جلوسوں، مرکزی جلوس کی گذرگاہوں، مرکزی اجتماع گاہوں سمیت دیگر مقامات پر کنٹی جینسی/کمیونیکشن پلان کے تحت رینج، اضلاع اور زونز کے لحاظ سے پولیس کے مجموعی امور اور ذمہ داریوں اور قیام امن کے مجموعی اقدامات پر عمل درآمد کو انتہائی مستعد اور متحرک رہتے ہوئے یقینی بنایا جائے، تاکہ محرم الحرام کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ جیسی ذمہ داریوں کو ہر سطح پر انتہائی مؤثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جلوسوں، مجالس کے حوالے سے لائسنس کی تجدید کی جائے، جلوسوں کی گذرگاہوں کا سروے، مجالس اور جلوسوں کے اوقات آغاز و اختتام سے متعلق دستیاب افرادی قوت کا استعمال کیا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ مذہبی منافرت پر مشتمل وال چاکنگ کے انسداد اور پمفلٹس کی تقسیم کی روک تھام لاؤڈ اسپیکرز ایکٹ پر عمل درآمد، فورتھ شیڈول لسٹ پر قانون کے مطابق عمل درآمد جیسے اقدامات پر دوران محرم عمل درآمد جیسے امور کو عین کنٹی جینسی پلان کے تحت وضع کردہ احکامات اور انکی ترجیحات کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو باقاعدہ پابند کیا جائے کہ وہ اپنی اپنی نگرانی اور سپرویژن میں مختلف نوعیت کے جرائم کیخلاف جاری اقدامات، آپریشنز، چھاپہ مار کاروائیوں سمیت جرائم پیشہ گروہوں اور انکے سرپرستوں و کارندوں کیخلاف پولیس ایکشنز کو ہر سطح پر منظم، مربوط اور غیر معمولی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 812610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش