QR CodeQR Code

ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ کا جلوسوں و مجالس کے مقامات پر فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ

25 Aug 2019 23:34

انجینئر اسداللہ خان نے تمام مساجد و امام بارگاہوں کے قریب سیوریج کی نکاسی یقینی بنائی جائے، اوور فلو کا خاتمہ کیا جائے، نیز دستیاب پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی زیدی، شیعہ رہنما شبر زیدی اور واٹر بورڈ افسران کے ساتھ آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں، نمائش چورنگی، کھارادر، تبت سینٹر، رینبو سینٹر صدر، امام بارگاہ شاہ خراسان، حسینہ ایرانیاں سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور جلوس کی گزرگاہ و قرب و جوار کے علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ کیا، اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بورڈ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر خصوصاً تمام مساجد و امام بارگاہوں کے قریب سیوریج کی نکاسی یقینی بنائی جائے، اوور فلو کا خاتمہ کیا جائے، نیز دستیاب پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، امام بارگاہوں، مساجد، سبیلوں، مجالس اور محافل محرم کے منتظمین خصوصاً آئمہ مساجد سے رابطہ میں رہا جائے اور فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 812612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812612/ایم-ڈی-کراچی-واٹر-بورڈ-کا-جلوسوں-مجالس-کے-مقامات-پر-فراہمی-نکاسی-آب-کی-صورتحال-معائنہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org