0
Sunday 25 Aug 2019 23:42

قوم کو بتایا جائے مودی 2 گھنٹے پاکستانی فضائی حدود میں کیا کرتا رہا، اسداللہ بھٹو

قوم کو بتایا جائے مودی 2 گھنٹے پاکستانی فضائی حدود میں کیا کرتا رہا، اسداللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومتی پالیسیاں قوم کی آئینہ دار نہیں ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی گجرات کے بعد کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے ذریعے انسانیت کا قتل عام کر رہے ہیں، قوم کو بتایا جائے مودی 2 گھنٹے پاکستان کی فضائی حدود میں کیا کرتا رہا، یہ کشمیری عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، عالمی ضمیر مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی اور کشمیر کو حق خودارادیت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب بلوچستان میں جماعت اسلامی کے تحت مقامی ہال میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کے دوران کیا۔ اجتماع سے بلوچستان کے نائب امیر حافظ اسماعیل مینگل، ضلعی امیر اقبال ابڑو و دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 812614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب