QR CodeQR Code

یمن کا سعودی ایئر بیس "ملک الخالد" پر ایک اور جوابی حملہ

26 Aug 2019 05:00

یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مجاہدین نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اسکے جنوب میں واقع شہر "خمیس مشیط" میں واقع "ملک خالد ایئر بیس" کو ایک مرتبہ پھر اپنے جوابی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مجاہدین نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اس کے جنوب میں واقع شہر "خمیس مشیط" میں واقع "ملک خالد ایئر بیس" کو ایک مرتبہ پھر اپنے جوابی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی ڈرونز نے جارح سعودی عرب کے "ملک خالد ایئر بیس" پر موجود لڑاکا طیاروں کے کیریئرز کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے، جبکہ اس حملے کا مقصد سعودی عرب کی "ملک خالد ایئربیس" کو مکمل طور پر ناکارہ بنانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 812622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812622/یمن-کا-سعودی-ایئر-بیس-ملک-الخالد-پر-ایک-اور-جوابی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org