QR CodeQR Code

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا ہوائی حملہ

26 Aug 2019 05:33

عرب نیوز چینل "المیادین" کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک مرکز پر 4 میزائل فائر کئے۔


اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل "المیادین" کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں واقع گاؤں "ام النصر" اور "بیت لاھیا" کے قریب اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک مرکز کو اپنے 4 میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ شب حماس کی ایک سمندری چیک پوسٹ پر اپنے میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی جبکہ قریب واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مرکز اور جنوب میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی پرواز کے دوران بہت سے علاقوں سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی فوج کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیل پر ایک عدد راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع حماس کی ایک چوکی کو اپنے ہوائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 812623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812623/غزہ-کی-پٹی-پر-اسرائیل-کا-ہوائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org