QR CodeQR Code

امریکی وزیر خارجہ کیجانب سے شام پر تازہ اسرائیلی جارحیت کی کھلی حمایت

26 Aug 2019 05:51

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خلاف سپاہ پاسداران اور ایران کے خطرے اور ممکنہ حملے کے جواب میں شام پر قبل از وقت اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے شام پر ہونے والی تازہ ترین جارحیت کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام پر ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملے کی حمایت کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ میں نے آج اسرائیل کی طرف سے شام پر ہونے والے تازہ ترین ہوائی حملے کے بارے میں بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، جس کے دوران میں نے سپاہ پاسداران اور ایران کی طرف سے اسرائیل پر لاحق حظرات اور ممکنہ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے قبل از وقت حملوں کی حمایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 812624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812624/امریکی-وزیر-خارجہ-کیجانب-سے-شام-پر-تازہ-اسرائیلی-جارحیت-کی-کھلی-حمایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org