QR CodeQR Code

شام میں ایرانی اہداف پر اسرائیل کا ناکام میزائل حملہ

26 Aug 2019 06:24

مقامی وقت کے مطابق رات 11:20 پر شام کے دارالحکومت دمشق کے آسمان پر کئی ایک زوردار دھماکے سنے گئے، جسکے بعد شامی حکومت نے اعلان کیا کہ ملکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے اسرائیل کیطرف سے داغے گئے کئی میزائلوں کو اپنے اہداف پر لگنے سے پہلے ہی ہوا میں تباہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام میں واقع ایرانی تنصیبات پر حملہ کیا ہے، تاکہ وہ دوسرے خطرات کے علاوہ تیار ڈرون طیاروں کے حملوں سے بھی بچ سکے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 11:20 پر شام کے دارالحکومت دمشق کے آسمان پر کئی ایک زوردار دھماکے سنے گئے، جس کے بعد شامی حکومت نے اعلان کیا کہ شامی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے کئی ایک میزائلوں کو شام کے جنوبی علاقے میں اپنے اہداف پر لگنے سے پہلے ہی ہوا میں تباہ کر دیا ہے۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے یہ میزائل گولان کی پہاڑیوں پر سے داغے گئے تھے جبکہ کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 812625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812625/شام-میں-ایرانی-اہداف-پر-اسرائیل-کا-ناکام-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org