QR CodeQR Code

اسرائیل اب حزب اللہ، ایران اور روس کے ممکنہ جواب کا انتظار کرے، سابقہ اسرائیلی انٹیلیجنس چیف

26 Aug 2019 06:59

اسرائیلی فوج کے سابق انٹیلیجنس چیف ریٹائرڈ جنرل "عاموس یادلین" نے شام پر اسرائیل کے مبینہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ "بشار الاسد" کے حوصلوں کا بلند ہونا اس ردعمل میں سے ایک تھا، جنکی توقع کی جا رہی تھی، البتہ اب اسرائیل کو حزب اللہ، ایران اور روس کے ممکنہ جواب کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج کے سابق انٹیلیجنس چیف ریٹائرڈ جنرل عاموس یادلین نے شام پر اسرائیل کے مبینہ حملے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کی روزافزوں طاقت کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے کے اپنے ہدف میں کوتاہی نہیں کی۔ اسرائیلی فوج کے سابق انٹیلیجنس چیف نے شام پر اسرائیل کے مبینہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ "بشار الاسد" کے حوصلوں کا بلند ہونا اس ردعمل میں سے ایک تھا، جن کی توقع کی جا رہی تھی، البتہ اب اسرائیل کو حزب اللہ، ایران اور روس کے ممکنہ جواب کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 11:20 پر شام کے دارالحکومت دمشق کے آسمان پر کئی ایک زوردار دھماکے سنے گئے، جس کے بعد شامی حکومت نے اعلان کیا کہ شامی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے کئی ایک میزائلوں کو شام کے جنوبی علاقے میں اپنے اہداف پر لگنے سے پہلے ہی ہوا میں تباہ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 812626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/812626/اسرائیل-اب-حزب-اللہ-ایران-اور-روس-کے-ممکنہ-جواب-کا-انتظار-کرے-سابقہ-اسرائیلی-انٹیلیجنس-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org