0
Monday 26 Aug 2019 07:31

کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، سید علی گیلانی

کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کو 2 حصوں‌ میں‌ تقسیم کرنا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے. کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، پاکستانی حکومت، عوام اور مسلم امہ کشمیر کے اہم فریق ہیں، فوری طور پر کشمیریوں کی مدد کو آئیں۔ کشمیریوں کے نام اپنے خط میں سید علی گیلانی نے اپنے علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے اور احتجاج کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک لوگ وادی کے سفیر بنیں، اور بھرپور احتجاج کریں۔ وقت آ گیا ہے کہ بھارت نواز کشمیری بھی ہمارا ساتھ دیں۔ بھارت کشمیری عوام نہیں، کشمیر کی سرزمین چاہتا ہے۔ علی گیلانی کا کہنا تھا آج کشمیر کی ناکہ بندی ہے، وادی جیل میں تبدیل کر دی گئی ہے، کشمیر میں مواصلاتی نظام بند، ہزاروں نوجوان گرفتار ہیں۔ بھارت بربریت کی اطلاعات دنیا تک پہنچنے سے روک رہا ہے تاہم عالمی میڈیا کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کر رہا ہے، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کشمیریوں کی فوری مدد کو آئیں جو کشمیر کے اہم فریق ہیں۔ حریت رہنما نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو 2 حصوں میں تقسیم کرنا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ بھارت کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ تاریخ کی کتاب کا ہر خالی صفحہ چیخ چیخ کر بتائے گا کہ کشمیر میں کتنے مظالم ڈھائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 812627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب